آذربائیجان کیساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں، صدر مملکت

Published on September 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیلئے کوششیں کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر بلال حئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین گہرے معاشی، سیاسی، دفاعی اور ثقافتی مراسم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو امداد فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے دوران آذربائیجان میں پھنسے 522 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آذربائیجان کے شکر گزار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes