اسلامی ملک نے بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیاسلامی ملک نے بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

Published on September 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

کوالالمپور (یواین پی) اسلامی ملک نے بھارتی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن کے شہریوں کو ملائشیا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا نے بھارت کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے علاوہ فلپائن اور انڈونیشیا کے شہریوں کے بھی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ملائیشیا کے حکام نے ان تین ممالک کے شہریوں کے داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملائیشین حکومت نے بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن میں کورونا کیسز کے تشویش ناک حد تک پھیلاو کے بعد ان ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ان ممالک کے شہری 7 ستمبر سے ملائیشیا میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جن ممالک میں مہلک وبا کے کیسز میں اضافہ ہوگا ان کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے۔واضح رہے کہ ملائیشیا میں گزشتہ 6 ماہ سے غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس سے دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ بھارت میں یومیہ بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes