عبادت گاہیں امن کی علامت اور قابل احترام مقامات ہیں محمدوسیم عباس قادری

Published on March 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

\"m
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محمدوسیم عباس قادری نے لاڑکانہ وا قعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہیں امن کی علامت اور قابل احترام مقامات ہیں، حکومت سندھ لاڑکانہ وا قعہ کے حقائق کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرے ، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مقدس اوراق اور مذہبی عبادت گاہوں کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ ہوئی تو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے‘ پنجاب حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرنا چھوڑ دے حکمرانوں کی نا قص پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ احتجاج اور ہڑتالوں میں پورے پاکستان سے آگے جا رہا ہے ‘موسم کی تبدیلی سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت عوام کو تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہاہے۔پنجاب حکومت کسی ویژن کے بغیر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت تمام معاملات کو چلانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے آئے روز سرکاری محکموں کے ملازمین ہڑتال اور دھرنے دینے پر مجبور ہیں ، احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی غنڈا گردی قابل مذمت ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题