پنجاب میں محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت سامنے آگئی،ایسا انکشاف کہ ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

Published on September 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب میں محکمہ ایکسائز کی بڑی نااہلی سامنے آئی ہے،ادارے کی نا اہلی اور سنگین غفلت سے 6 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن مشکوک ہوگئی، سکینگ کمپنی نے گاڑیوں کے ڈیٹا کی آن لائن ڈیٹا تصدیق نہ ہونے پر ڈی جی ایکسائز کو آگاہ کردیا۔میڈیاکے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب میں 6 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں کے کاغذات موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 6 لاکھ گاڑیوں کا سسٹم میں آن لائن ڈیٹا موجود ہی نہیں، ایکسائز حکام نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ گاڑیوں کی فائلوں کی سکینگ کرنے والی کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔سکینگ کمپنی نے ڈی جی ایکسائز مسعودالحق کو معاملے سے آگاہ کردیا کہ 6 لاکھ سکین کی جانے والی فائلوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ سسٹم میں نہیں۔ لاہور ڈویژن کی 16 ہزار 804، بہاولپور کی 1 لاکھ 10 ہزار، ڈی جی خان 85 ہزار اور فیصل آباد کی 28 ہزار 859 گاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme