تمام مسالک کے اکابرین و علما کرام کا کردار قابل تحسین ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر

Published on September 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی پلیٹ فارم سے نفرت انگیز پوسٹ سے گریز کریں
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ، امن و امان کے قیام اور مثالی بھائی چارے کے لیے تمام مسالک کے اکابرین و علما کرام کا کردار قابل تحسین ہے، جس کے نتیجہ میں ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام اور امام کریمین بین المسلمین اور انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، ان کی دی ہوئی تعلیم اور دین و اسلام کیلئے دی جانے والی قربانیاں ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں اور ان کا ایک بہت بڑا مرتبہ اور عظیم رتبہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ اہل سنت سے تعلق رکھنے والے علما کرام مفتی عبدالرحمان میمن، مولوی محمد یامین، مولوی احمد بارن، مولوی عبدالباسط، ملک عمران اعوان جبکہ اہل تشیعہ کے جاوید شاہ، عبدالحسین شاہ، سید نادر شاہ، سید علی حسین شاہ، سید غلام محمد شاہ و دیگر مکتبہ فکر کے رہنماں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے مکتبہ فکر کے لوگوں کو پابند کریں کہ وہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی پلیٹ فارم سے نفرت انگیز اور مذہبی انتشار پھیلانی والی پوسٹ یا کمینٹس سے گریز کریں تاکہ امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شوشہ چھوڑنے پر دھیان نہ دیں تاکہ فتنا پیدا نہ ہو۔ انہوں نے تمام شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے رہنماں کے ناموں کی فہرست جلد ارسال کریں تاکہ تحصیل سطح پر امن کمیٹیز تشکیل دی جا سکیں جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز اور دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی تمام مکتبہ فکر کے علما کرام ملکر ہم آہنگی اور افہام و تفہیم سے ضلع کو پرامن رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے علما کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے لوگوں کو پابند کریں کہ وہ نفرت انگیزی سے گریز کریں تاکہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و مان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، شرپسندی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما کرام اور شرکا نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو یقین دلایا کہ وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے تاکہ ہمیشہ سے پرامن رہنے والے ضلع ٹھٹھہ میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضا برقرار رہ سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题