ہری پور، یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی اور آٹا ناپید،عوام مشکلات کا شکار

Published on September 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

ہری پور(یواین پی) یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی اور آٹا ناپید حکومتی سطح پر چلنے والے یوٹیلیٹی سٹور پر بنیادی ضروریات کی چیزیں نہ ہونا عوام کے لئے مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے عوامی سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آٹا اور چینی بلیک میں فروخت کر دی جاتی ہے حکومت نے عوام کی فلاح اور سہولت کے لیے جو سٹور قائم کر رکھے ہیں ان میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے لورا چوک میں قائم یوٹیلیٹی سٹور پر کبھی بھی چینی اور آٹا نہیں ہوتاعوامی سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سٹور والوں کو پابند کیا جائے کہ وہ چینی اور آٹا جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog