سی پیک نے پاک چین تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں بدل دیا:صادق سنجرانی

Published on September 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اسٹرٹیجک شراکت داری میں بدل دیا۔ صدر شی جنگ پنگ کی قیادت میں پاکستان چین تعاون کو مزید وسعت ملی۔چیئرمین سینیٹ نے چین کے سبکدوش سفیر یاوجنگ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں سینیٹرز، وفاقی وزرااور وزرائے مملکت اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر پوری قوم اور سیاسی قیادت ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اسٹرٹیجک شراکت داری میں بدل دیا۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ صدر شی جنگ پنگ کی قیادت میں پاکستان چین تعاون کو مزید وسعت ملی، کورونا پر قابو پانے کے لیے چین نے دل کھول کر تعاون کیا جس پر شکر گزار ہیں۔اس موقع پر سبکدوش چینی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو چینی صدر کے لکھے گئے ”گورننس آف چائنا“ کا تیسرا والیم پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes