اوکاڑہ،مسافربس الٹنے کے نتیجے میں 2 عورتیں 10 مرد زخمی

Published on September 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) لاہورسے بہاولنگر ہارون آباد جانے والی 72 سیٹر مسافر بس نیشنل ہائی ویز اوکاڑہ بائی پاس پر الٹ گئی۔مسافربس الٹنے کے نتیجے میں 2 عورتیں اور 10 مرد زخمی ہو گئے۔ بس الٹنے کی وجہ فرنٹ ٹائر برسٹ ہونا بتائی جاتی ہے۔بس الٹنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر اقبال نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کروایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes