مچھروں سے لاحق تمام امراض کی شناخت کےلئے کاغذی تجربہ گاہ

Published on September 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

سیؤل ، جنوبی کوریا(یوا ین پی)کووِڈ 19 کے تناظر میں امراض کی فوری اور کم خرچ تشخیص پر تحقیق بڑھ گئی ہے۔ اب ایک کم خرچ ، دستی اور کاغذ پر کاڑھی گئی تجربہ گاہ کے ذریعے ملیریا، ڈینگی، چکن گونیا اور زیکا امراض کی فوری شناخت کی جاسکتی ہے۔جیب میں سماجانے والی یہ تشخیصی کٹ مچھروں سے لاحق ہونے والے تمام امراض کی شناخت کرسکتی ہے۔ تیزرفتار کٹ کو کوریا کے گوانگ جو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر مِن گون کم نے تیار کی ہے۔تشخیصی آلے کو مکمل طور پر خودکار بنایا گیا ہے جو سالماتی سطح پر کسی مرض کی شناخت کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تجربہ گاہ کا پورا نام لیمڈا( لیب آن پیپر فار آل ان ون مالیکولر ڈائیگنوسٹکس) ہے یعنی کاغذ کے ٹکڑے پر بنی یہ ایک مکمل تجربہ گاہ ہے۔اس آلے کے ذریعے نمونہ لینے، اسے اخذ کرنے ، بڑھانے اور اس میں موجود وائرل آر این اے کی حتمی شناخت کا کام ازخود ہوتا ہے۔ اس کے لئے پٹی پر دو جگہوں پر ایک ایک قطرہ خون اور پانی کے قطرے ٹپکانا پڑتے ہیں۔ مائع بہہ کر اپنے مقام سے گزرتا ہے جہاں نمونے سے آر این اے نکال لیا جاتا ہے اور افزائش کرکے مرض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔مٹھی میں سمانے والی تجربہ گاہ کی اوپری سطح پر ری ایکشن کرنے والی تہہ لگائی گئی ہے جو مچھروں سےلاحق ہونے والی تین بیماریوں میں سے کسی ایک کو پہچان سکتی ہیں۔ آر این اے نکالنےکے بعد مائع اوپری سطح پر پہنچتا ہے جہاں روشنی خارج کرنے والا کیمیکل ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد رنگوں اور روشنی کو دیکھتےہوئے بتایا جاسکتا ہے کہ مریض کو ڈینگی ہے، یا ملیریا یا پھر چکن گونیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes