خوا تین عدالتوں کا قیام و قت کی ا ہم ضرورت ہے عظیم رانا ایڈووکیٹ

Published on September 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)محمد عظیم رانا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ خوا تین عدالتوں کا قیام و قت کی ا ہم ضرورت ہے، جنسی درندگی کرنے والوں کو بروقت نشان عبرت بنایا جائے تو زیادتی کے واقعات کا خاتمہ ممکن ہے،بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بڑی شاہراہوں پر بھی خواتین کی عزت محفوظ نہ رہنا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بچوں، بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی،ریپ اور قتل کے مجرموں کوقانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بِلاتاخیر سرِ عام پھانسی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ خواتین بعض معاملا ت میں مردوں کے سامنے کھل کر با ت نہیں کر سکیں ان کے مسا ئل کو خوا تین ہی بہتر سمجھتی ہیں اس لیے ملک میں خوا تین کی خصو صی عدالتیں قا ئم کی جا ئیں جہاں خوا تین ہی عور تو ں کے کیس سنیں اور قانون کے مطا بق انہیں انصا ف فراہم کر سکیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes