حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا

Published on September 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا، اطلاق 16 ستمبر سے ہوگیا ہے، حکومتی فیصلے کی وجہ سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تو اضافہ نہ کیا، لیکن عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی تھی، تاہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر عائد لیوی میں اضافہ کر کے قیمتیں پہلے والی سطح پر برقرار رکھی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیے جانے سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے۔ اگر پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے سے زائد، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے سے زائد جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی تھی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا اطلاق 16 ستمبر سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اب ایک ماہ کی بجائے 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے غور کیا جاتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔ اوگرا نے سفارش کی تھی کہ یکم ستمبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جائے، تاہم اس سمری کو وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme