سانگھڑ: گندا پانی پینے سے مرغا مر گیا، بچے کی بلاول پر خوب تنقید، ویڈیو وائرل

Published on September 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

سانگھڑ: (یواین پی) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گندا پانی پینے سے بچہ کا مرغا مر گیا جس کے بعد اس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ بلاول بھٹو اور نیا پاکستان بنانے والوں پر خوب تنقید کی۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں بچے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے مدد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ یہاں سے گندا پانی نکلوائیں، یہ پانی پینے سے مرغا مرگیا، ہم نے پیا تو ہم بھی مرجائیں گے۔انٹرنیٹ پر بچےکی فریاد کی ویڈیو نے سب کا دل پگھلادیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے تاہم اب بھی بعض مقامات پر سیلاب کا پانی موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme