ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان کو وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 799)      No Comments

\"11\"
پروٹیز نے71 کاہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
فتح اللہ ۔۔۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ، پاکستان کو وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، شاہین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.3 اوورز میں صرف 71 رنز پر ڈھیر ہوگئے، آٹھ بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، عمر اکمل 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ لونوابو سوٹسوبے، بیورن ہینڈرکس اور وین پارنیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقا نے ہدف 14 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہاشم آملہ 24 اور اے بی ڈی ولیئرز ناٹ آؤٹ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بدھ کو یہاں خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم، فتح اللہ میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوگئی، کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقن باؤلرز کو اعتماد کے ساتھ نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 71 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی، عمر اکمل 17 ، صہیب مقصود 15 اور احمد شہزاد 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شرجیل خان 2 ، شعیب ملک ایک، کامران اکمل صفر، شاہد آفریدی 6 ، محمد حفیظ 7 ، بلاول بھٹی 3 اور عمر گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لونوابو سوٹسوبے، بیورن ہینڈرکس اور وین پارنیل نے دو ، دو جبکہ جے پی ڈومنی اور ایرن فنگیسو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں جنوبی افریقا نے ہدف 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہاشم آملہ نے 24 ، اے بی ڈی ولیئرز نے 20 ، کوئنٹن ڈی کوک نے 15 اور ڈیوڈ ملر نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل اور آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题