موجودہ حکومت عوام سے جینے کاحق بھی چھین رہی ہے چوہدری بشارت جسپال

Published on September 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری عوام دشمنی ہے میاں ریحان مقبول
اوکاڑہ (یواین پی)پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال ،جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول، بدیع الزمان بھٹی نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے جینے کاحق بھی چھین رہے ہیں غریب عوام کابیمارہوناموت کے مترادف ہے حکومت کی جانب سے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری اپنے منظور نظر میڈیسن کمپنیوں کو نوازنا اور عوام دشمنی اقدام ہے۔اس وقت موجودہ حکمرانوں کے دور میں پاکستان میں ہر چیز کی قیمت میں ہزار فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے مگر حکمران غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔ایک طرف اشیا خورودنوش،پیٹرول،آٹے،چینی،دودھ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں دوسری طرف زندگی بچانے والی ادویات میں 9سے لیکر 262فیصد تک کا اضافہ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا اور مذاق کرنا ہے تاکہ غریب بغیر علاج کرائے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کے میڈیاسیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرضلع صدرمحمدحفیظ قادری ۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد رفیع کے علاوہ میڈیاانچارج جی اے شیخ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈالر کی قیمت کو بنیاد بنا کر قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مقامی ادویات کی قیمتوں کا اضافہ بلا جواز ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکمران عوام دشمنی میں پچھلے حکمرانوں سے دو ہاتھ آگے نکل چکے ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ملک میں ہر چیز کی قیمت میں ہزار فیصد اضافہ ہو چکا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انھوں نے کہابخار،سردرد،نزلہ،کھانسی،ملیریا،شوگر،آنکھ،ناک،کان دانت اور منہ کے درد کی عام بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے ناجائز منافع خوری ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog