یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کر دی گئیں

Published on September 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک مرتبہ پھر چیزیں مہنگی کر دی گئیں، کوکنگ آئل 17 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔برانڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے، 90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر دودھ اور ٹی وائٹنر کی قیمت میں بھی اضافہ برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک 5 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا، بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، کافی,ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ کی قیمتوں بھی بڑھ گئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اطلاق فوری ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes