اوبامہ نے ایران کے ساتھ حتمی جوہری معاہدے کیلئے گرین سگنل دیدیا

Published on March 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments
\"2\"
واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر بارک اوبامہ نے ایران کے ساتھ حتمی جوہری معاہدے کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ جمعرات کو جشن نوروز کے موقع پر ایرانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ کے صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ اگر تہران مغرب کو یہ یقین دہانی کرا دے کہ انکا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے تو ایران کے ساتھ حتمی جوہری معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک انتہائی مشکل کام ہے لیکن میں سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں کیونکہ عملی حل کیلئے بنیاد قائم ہے اور ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ ممکن ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes