سوات میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے

Published on October 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

سوات (یواین پی) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کی گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ خوفزدو ہو کر گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ مقامی زرائع کے مطابق زلزلے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سوات کا ریجن سب سے زیادہ زلزلوں کی زد میں ہے۔ سوات ریجن میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، جس باعث لوگ ہر وقت ہی خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes