کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ، حکومت نے ملک میں منی لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

Published on October 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں منی لاک ڈاؤن کیے جارہے ہیں، مائیکرو یا منی لاک ڈاؤن کا مقصد وبا کو کنٹرول کرناہے۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ چندہفتوں میں کوروناکیمریضوں میں اضافہ ہواہے تاہم پاکستان میں تعدادایسی نہیں بڑھی جیسے دوسرے ممالک میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناکیسزگزشتہ چندہفتوں میں بڑھے ہیں اگر چنددن کاموازنہ کریں توکورونامریضوں میں اضافہ ہورہاہے، کوروناوائرس رنگ ونسل اورمذہب کی تفریق نہیں کرتا، کوروناوائرس یہ تفریق بھی نہیں کرتاکہ آپ کیوں جمع ہوئے۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہ اکہ احتیاط ہی ہماراپاس ایساراستہ ہے کہ کورونا کو روکا جا سکتا ہے، شادی ہال سے متعلق بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، لوگوں کوبھی فعال کردار ادا کرنا ہو گا اور احتیاط کرناہوگی۔دیگر ممالک کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کودیکھیں تووہاں کوروناکی دوسری لہرآچکی ہے، ہمارے پڑوسی ممالک دیکھیں وہاں توابھی کوروناکی پہلی لہرجاری ہے، اسکولزسے متعلق جوسرویلنس ڈیٹا آرہاہے وہ تسلی بخش ہے جہاں ایس اوپیزپرعمل نہیں کیاجارہاوہاں اسکول بندبھی کیے گئے،لوگوں کی جانب سے کوروناکوغیرسنجیدہ بھی لیاجارہاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes