موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں انسداد ڈینگی اقدامات مزید توجہ اور نگرانی کے متقاضی ہیں؛عثمان علی

Published on October 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments


اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں انسداد ڈینگی اقدامات مزید توجہ اور نگرانی کے متقاضی ہیں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ کو بھی متحر ک کیا جائے تاکہ گلی محلوں میں بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات ختم ہو سکیں ہر محکمہ اپنے دائرہ اختیار میں اپنے دفاتر اور ملحقہ مقامات کی بھی صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات کریں تمام سرکاری محکمے صفائی مہم میں ایک دوسرے کی معاونت کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان سمیت انسداد ڈینگی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے ضلع میں ان ڈور اور آوَ ٹ ڈور ٹیموں کی ویکٹر سر ویلینس کے لئے کی جانے والی کاوشوں ، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور محکموں کی جانب سے ویکٹر سر ویلینس کے کام سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ تمام محکمے صفائی ستھرائی سمیت اپنے اپنے دفاتر کے ادھورے منصوبوں کو فوراََ مکمل کریں ۔ ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر نالہ کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے انہوں نے انڈر پاس پر فوراََ لاءٹس لگوانے کے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ستگھرہ موڑ ،ایل بی ڈی سی سمیت شہر میں صفائی مہم کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题