گوجرانوالہ جلسے سے قبل پی ڈی ایم کا مولانا فضل الرحمان کے گھر اجلاس

Published on October 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) عہدوں کا پھڈا یا کچھ اور ، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آج (جمعہ کو ) گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے قبل مولانا فضل الرحمان کے گھر چھوٹی بیٹھک ہوئی ۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی صوبائی تنظیم سازی اور عہدوں پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ہر جماعت صوبوں میں مرکزی عہدوں پر اپنا بندہ دیکھنا چاہتی ہے۔سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونیوالے اجلاس میں صرف چار رہنماوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،شاہد خاقان عباسی ،راجہ پرویز اشرف اور میاں افتخار شریک تھے ۔شرکائ کے ساتھ آنیوالے دیگر رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف ،شیری رحمن،فرحت اللہ بابر اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ۔اجلاس میں پی پی کی نمائندگی کے لئے صرف راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی ۔شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر کو ڈرائنگ روم میں جانے نہیں دیا گیا ۔محمود خان اچکزئی بھی تاخیر کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدوں کی تقسیم اور مختلف جماعتوں کے مطالبات پر اظہار برہمی کیا ۔مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی پی ڈی ایم کی سربراہی کی خواہش مند ہے ۔ اے این پی نے کے پی کی سربراہی جبکہ اچکزئی نے بلوچستان کی صدارت کا تقاضہ کر دیا ہے ۔ سندھ میں پی پی اور پنجاب کی سربراہی ن لیگ کو دینے پر رضامند ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy