کنٹینر اور رکاوٹیں کام نہیں آئیں گی، جلسے میں کئی لاکھ لوگ ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

Published on October 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کنٹینر اور رکاوٹیں کام نہیں آئیں گی، کل جمہوریت کی فتح ہوگی،گوجرانوالہ جانے والی ہر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں،جلسے میں کئی لاکھ لوگ ہوں گے، حکومت نے مجبور ہوکرجلسے کی اجازت دی، معاشی بدحالی،آٹا چینی مہنگاہوچکا ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جانے والی ہر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ کنٹینر اور رکاوٹیں کام نہیں آئیں گی، کل انشاء اللہ جمہوریت کی فتح ہوگی۔ ایک طرف عوام مشکل میں ہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے، لیکن وزیراعظم ، وزیر سوائے اپوزیشن کو دھمکیاں دینے اور ہر قسم کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، ملک میں کسی بھی پریشانی کا ذکر نہیں کرتے، کوئی وزیر نہیں بتاتا کہ اس کے محکمے نے عوام کو کیا ریلیف دیا، وزیراعظم آج تک عوام کی بات نہیں کرسکا، ملک کے اندرآٹا، چینی کیوں مہنگی ہے، بجلی گیس کے بل کیوں بڑھ گئے ہیں۔وزیراعظم کو علم نہیں کہ غریب آدمی سب سے پہلے بجلی گیس کے بل ادا کرتا ہے پھر اپنی بچوں کے روٹی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمان کا احترام کیا، تین ہفتے سے 16تاریخ کو گوجرانوالہ کے جلسے کا اعلان کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy