سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

سوات(یواین پی) سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کی سرحد کے قریب تھا۔ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ سوات اور گردو نواح میں محسوس کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے میں کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ زلزلے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا (کے پی) کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخوا کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شہری اپنے گھروں اور دفاتر اور دکانوں سے قرآنی آیات کی ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔اطلاعات کے مطابق شانگلہ، سوات، کوہستان، دیر، چترال اور پشاور میں 4.9 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،کسی قسم کے نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا جہاں اس کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题