نوشہروفیروز،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

Published on October 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، گوشت ، انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
نوشہرو فیروز (یواین پی)روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب و سفید پوش طبقہ مزید مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ایس ڈی ایم اور اے سی اپنے آفیس تک محدود۔تفصیلات کے مطابق محراب پور تعلقہ میں روز مرہ کی اشیاء آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، گوشت ،مچھلی برائلر مرغی، انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں بڑھتی ہی خود ساختہ مہنگائی پر انتظامیہ ایس ڈی ایم اور اے سی محرابپور سمیت تمام عملہ آفیس تک محدود ہوکر رہ گیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب طبقہ فاقہ کشی پر مجبور نظر آتا ہے جبکہ متوسط طبقہ نے اپنی ضروریات کو محدود کرلیا ہے وفاقی حکومت کیجانب سے متعدد بار تیل ،گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہی ہوتا گیا اس وقت آٹا 70 روپے کلو، کوکنگ آئل 220،چینی 109، دودھ 100، بکرے کا گوشت 800 سے 1000، بڑے کا گوشت 450 سے 500 مرغی برائلر گوشت 320 سے 340، مچھلی 300 سے 500 ٹماٹر 140، پیاز 80، ٹینڈے 120، پالک 100، آلو 100، لال مرچ 1000، دالیں 240 سے 300 روپے کلو فروخت ہورہی ہیں جبکہ انڈے 170 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ روز بروز بڑھ رہا ہے اس روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ضلعی انتظامیہ اور محراب پور تعلقہ کی انتظامیہ کی پرسرار خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اور ساتھ مارکیٹ کمیٹی والوں نے بھی مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جس سے سبزی و فروٹ والوں نے روز اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرلیتے ہیں محراب پور کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے حکومت سے اس آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题