چین کا پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کا خیر مقدم

Published on October 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر سے پابندی اٹھانے کے پاکستان کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لی جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’حکومت ہمیشہ اوورسیز چینی انٹرپرائزز کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ مقامی و بین الاقوامی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور مقامی روایات و مذاہب کا مکمل احترام کریں‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ جان کر خوشی ہے کہ متعلقہ فریقین دوستانہ ماحول میں مشاورت کے ذریعے معاملات کو حل کر رہے ہیں‘۔پی ٹی اے نے مشروط اجازت کے بعد ٹک ٹاک کو 19 اکتوبر کو ہی سہ پہر کو پاکستان میں بحال کردیا۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کو مشروط اجازت کے ساتھ بحال کیا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے صحت مندانہ ڈیجیٹل تجربے اور ڈیجیٹل کمپنیوں کی ترقی کے پیش نظر پابندی ہٹائی گئی۔پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کی پلیٹ فارم پر ترویج نہیں کی جائے گی اور یہ کہ جو صارفین غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں مستقل طور پر ملوث ہیں ان کو پلیٹ فارم کی طرف سے بلاک کر دیا جائے گا۔حکومت نے رواں ماہ 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی مواد نہ ہٹائے جانے پر بلاک کردیا تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog