دور جدید کی مختلف کھیلوں کے باوجود کبڈی کی اہمیت کم نہیں ہوئی جواد اکرم

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

\"5\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ کبڈی ہمارے دیہی کلچر کا حصہ ہے ۔دور جدید کی مختلف کھیلوں کے باوجود بھی اس کھیل کی اہمیت کم نہیں ہوئی اور آج بھی اس کھیل کے مقابلوں میں لوگوں کی دلچسبی بھر پور طریقہ سے قائم ہے یہ بات انہوں نے جشن بہاراں کے سلسلہ میں میاں خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں ضلعی حکومت اورڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن وہاڑی کے زیر اہتمام کبڈی میچ کے موقع پر کہی یہ میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو پاکستان وائٹ نے27کے مقابلہ میں 35 پوائنٹ سے جیت لیا دونوں ٹیموں میں ملک اور بین الاقوامی سطح کے نامور کھلاڑی شامل تھے اور کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے کے سرپرست اعلی ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،صدرڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن چودھری زاہد کریم گجر، تحصیل صدر سجاد خان کھچی ،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی وہاڑی میاں آصف خورشید ، زاہد اقبال چودھری بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ کبڈی میچ میں عوام کی کثیر تعداد کی موجودگی اس بات کی مظہر ہے آج بھی یہ کھیل عوام میں بے حد مقبول ہے میچ کے اختتام پر ڈی سی او جواد اکرم ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے قبل ازیں ڈی سی او اور سی پی ایل سی کبڈی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جو ڈی سی او وہاڑی کی ٹیم نے جیت لیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog