ڈپٹی کمشنر عثمان علی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Published on October 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔انہوں نے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی مقامی و دیگر علاقوں سے فراہمی کے متعلق بھی معلومات حاصل کیں انہوں نے اوکاڑہ سے دوسرے شہروںسے آنے اور جانے والے پھلوں و سبزیوں ،ان کے ریٹ ،آڑھتیوں کے کمیشن سے متعلق بھی پوچھا ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی منڈیوں میں آمد کا بنیادی مقصد بولی کے عمل کو شفاف رکھتے ہوئے کم قیمت پر معیاری پھلوں اور سبزیوں کی لوگوں کو فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی کو بتایا گیاکہ مارکیٹ میں مقامی پھلوں اور سبزیوں کی آمد سے ان کے نرخ بتدریج کم ہوں گے اور لوگوں کو بہترین کوالٹی کے پھل اور سبزیاں مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے اس موقع پر سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لئے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو بھی احکامات جاری کئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog