بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

Published on October 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ، سیکورٹی خدشات کے باعث آج صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بلوچستان حکومت کی جانب سے آج بروز اتوار کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے بند کی جائے گی، سروس رات 9 بجے تک بند رہے گی۔ موبائل فون سروس سیکورٹی خدشات کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی خدشات کے باعث بلوچستان حکومت نے اپوزیشن قائدین کے ہوٹل کی سکیورٹی بھی سخت کردی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی ڈی ایم قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جارہی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں دفعہ 144عائد کی جا رہی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جارہی ہے۔ جلسے کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ قائدین جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسے مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes