کوئٹہ جلسے سے قبل ن لیگ میں بھونچال،84 میں سے 46 اراکین قومی اسمبلی کی بغاوت

Published on October 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

لاہور (یواین پی) کوئٹہ جلسے سے قبل ن لیگ میں بھونچال، بیشتر لیگی اراکین قومی اسمبلی نے مریم نواز کیخلاف آواز بلند کر دی۔ تفصیلات کے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم تحریک کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار نظر آ رہا ہے۔ پہلے بلاول بھٹو کی جانب سے گلگت بلتستان میں موجودگی کا بہانہ بنا کر کوئٹہ جلسے میں شرکت سے معذرت کی گئی، اور اب ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی نے بھی اچانک بغاوت کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں بیشتر لیگی اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے۔ اجلاس کے دوران 84 میں سے 46 اراکین قومی اسمبلی غیر حاضر رہے۔ اجلاس میں صرف 24 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھی شرکت کرنے والے لیگی رہنماوں نے مریم نواز کیخلاف آواز بلند کر دی۔
ذرائع کے مطابق لیگی اراکین اسمبلی، بشمول سینئر رہنماوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر لندن سے ہی پارٹ چلانی ہے تو پھر ہمارا کردار بھی واضح کیا جائے۔اجلاس کے دوران لیگی رہنماوں اور اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے یکطرفہ فیصلوں پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماوں کو جواب دیا کہ مریم نواز اپنے والد قائد ن لیگ نواز شریف سے ہدایات لے کر فیصلے کرتی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کے اندر اب نواز شریف اور شہباز شریف گروپس کی تقسیم واضح ہوگئی ہے۔ن لیگ کے بیشتر رہنما نواز شریف کے فوج مخالف بیانیہ سے خوش نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی سب کرنا ہے تو پھر یا تو میاں صاحب خود پاکستان واپس آئیں، یا پھر ہم سب کو لندن بلا لیں۔ اس بیانیہ کا پاکستان میں رہتے ہوئے بوجھ اٹھانا ممکن نہیں ہے۔ جبکہ یہاں واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی پیش گوئی کر چکے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ تقسیم کا شکار ہوگی، ن میں سے ش نکل جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog