اداکارہ ریما خان آج اپنی سالگرہ منائیں گی

Published on October 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

لاہور (یواین پی) نامور اداکارہ ریما آج(بروز منگل)اپنی سالگرہ منائیں گی۔ اداکارہ ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ’’بلندی ‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا ۔مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے ۔ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ریما نے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شاہاب سے شادی کرکے اپنا گھر بسایا۔شادی کے بعد اداکارہ ریما نے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ۔ریما اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog