ایک انار سو بیمار: تحصیلدار کی 58 سیٹوں کیلئے 1 لاکھ 3 ہزار 467 درخواستیں جمع

Published on October 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور: (یواین پی) صوبہ بھر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلدار کی 58 سیٹوں کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 467 جبکہ نائب تحصیلدار کی 164 سیٹوں کے لیے 90 ہزار 436 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحصیلدار کی سیٹوں کی فیس کے عوض 10 کروڑ 34 لاکھ 67 ہزار روپے جمع ہوئے جبکہ نائب تحصیلدار کے لیے 9 کروڑ 4 لاکھ 36 ہزار روپے جمع ہوئے۔صوبہ بھر میں تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی ہیں۔ تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی سیٹوں پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر تھی۔اپلائی کرنے والے امیدواروں کی زیادہ تعداد سے ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہو گیا تھا جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لنک اور سرور ڈاؤن ہونے کے باوجود بھی اپلائی کرنے کی آخری تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں چالان فیس جمع کروانے والوں کے پیسے ضائع ہو گئے۔چالان فیس جمع کروانے والے امیدواروں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری کو ای میلز اور انفارمیشن سیل کو تاریخ بڑھانے کے حوالے سے اپیل کی جبکہ سینکڑوں امیدواروں نے بذریعہ ای میل 26 اکتوبر کو ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اپلائی نہ ہونے کی شکایات درج کروائیں اور مطالبہ کیا کہ تاریخ بڑھائی جائے ورنہ ان کے چالان فیس کے عوض جمع کروائے پیسے ضائع ہو جائیں گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题