قونصل جنرل خالد مجید کی جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد یوسف ناغی سے ملاقات

Published on October 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

جدہ.(زکیر احمد بھٹی) جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جے سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین جے سی سی آئی محمد یوسف نا غی سے ملاقات کی ہے۔
قونصل جنرل کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل اور کمرشل قونصل بھی تھے۔ وائس چیئرمین جے سی سی آئی خلف العتیبی نے یوسف ناغی کی معاونت کی۔ملاقات میں باہمی تجارتی مفاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ پالیسیوں اور ماحول کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روایتی شعبوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع موجود ہیں جن میں فوڈ پروڈاکٹس ، ٹیکسٹائل، تعمیراتی سامان، آئی ٹی، جراحی کے آلات، کھیلوں کے سامان، سپورٹس ویئر، سیاحت وغیرہ شامل ہیں۔قونصل جنرل خالد مجید نے جے سی سی آئی کو اس سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں طرف باہمی فائدے کےلیے ساز گار ماحول موجود ہے۔
چیئرمین جے سی سی آئی نے سعودی ’وژن 2030‘ کے دائرہ کار میں تجارت اور تجارت کی سرگرمیوں کوفروغ کےلیے ترجیحی ایریاز کے حوالے سے مختصرا آگاہ کیا جس میں ڈیولپمنٹ، ترقی اور لاجسٹک کی بہتری، تجارتی سرگرمیوں کے لیے مقامی اور علاقائی مرکز کی حیثیت سے جدہ کے شہروں اور اس سے وابستہ سہو لتوں کو تبدیل کرنا، چھوٹی صنعتوں کی ترقی اور قیام، سیاحت اور تفریحی صنعت اور شہری ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ تفریح اور مہمان نوازی کی صنعت کو فروغ دے کر تیل کے ماسوا آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا ہے۔ قونصلیٹ جنرل اور جے سی سی آئی کے مابین ادارہ جاتی رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نےدوطرفہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مستقل بنیادوں پر ایکشن پلان پر بھی اتفاق کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes