وفاقی دارلحکومت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی دارلحکومت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 سے 4 فیصد تک پہنچ گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4271 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 152 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، شہر میں 60 کے قریب تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضیغم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شہر میں مثبت کیسز کی شرح 2.5 سے 4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4271 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 152افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 60کے قریب تعلیمی اداروں کو کورونا کے باعث سیل کیا گیا۔ان تعلیمی اداروں کو رینڈم سیمپلنگ او ر ڈس انفیکشن کے بعد کھولا جائے گا۔اسی طرح جڑواں شہر راولپنڈی کے ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان نے کہا کہ راولپنڈی میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث 15 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔24 گھنٹوں میں 600 سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔اس میں 132افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اسی طرح چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 4 افراد انتقال کرگئے۔کورونا کی دوسری لہر کے تحت پنجاب بھر کے اسکولوں میں بھی کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد اور پھیلاؤ کو جاننے کیلئے یومیہ بنیادوں پر رینڈم سپیملنگ کی جا رہی ہے۔ رینڈم سیمپلنگ میں دیکھا گیا ہے کہ سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题