ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے،وینا ملک

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے حضور ﷺ کی تشریف آوری سے دنیا جہان کا کفر ٹوٹ گیااور سارا جہان روشن ہوگیا ہر طرف امن وسلامتی کی فضاقائم ہوئی حضور پاکﷺ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کا جنتا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ محافلِ نعت پاک و محافلِ ذکرِ رسول ِ مقبولﷺ کا انعقاد کرنا اور ان میں شرکت کرنا اپنے لئے دونوں جہانوں کی کامیابی کا سامان اور اللہ کریم کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ پیارے نبیﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں آپﷺ نے انسانیت، اخلاق، محبت، رواداری اور مساوات کا درس دیاحضرت محمد ﷺ کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题