ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد تواتر سے ہو گاڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on November 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

کاشتکاروں کی مشکلات کے حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری ایک انقلابی قدم ہے

اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی تحصیلدار آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی خدمت ،لوگوں کی راہنمائی ،آگاہی او ر خصوصا ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کے لئے جو احکامات جاری کئے ہیں ان کا مقصد لوگوں کے دیرینہ مسائل کا حل ہے ضلع میں زمینوں سے متعلقہ معاملات اور کاشتکاروں کی مشکلات کے حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری ایک انقلابی قدم ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے لوگوں کو درستگی ریکارڈ ،فرد کے اجراء،انتقالات کا اندراج ،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کے اجراءسمیت ریونیو سے متعلقہ کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،اسسٹنٹ کمشنر ،تحصیلدار ،سب رجسٹرار،قانونگو ،پٹواری ،عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر اور گرداور ایک ہے جگہ پر موجود ہوں گے جس سے دیرینہ مسائل بھی موقع پر حل ہو سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد تواتر سے ہو گا انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی جانب سے پیش کی جانی والی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور حل کئے لئے متعلقہ افسران کے حوالے کیا تاکہ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام دفاتر میں ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ کیا گیا ہے اور افسران کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ عوامی شکایات اور درخواستوں پر فوری عمل در آمد کو یقینی بنائیں انہوں نے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ تاخیری حربوں کی وجہ سے بننے والے عوامل کو ذاتی دلچسپی اور لگن سے دور کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زمین جائیداد انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے اس سے متعلقہ شکایات اور مسائل میرٹ پر حل ہونے چاہییں اور اس سلسلہ میں ہر افسر ذمہ داری سے فرائض سر انجام دے۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے واضح کیا کہ عوامی مسائل اور مشکلات کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے گی کھلی کچہری صبح 10بجے سے 3بجے تک تحصیلدار آفس میں جاری رہی اور لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes