فیاض الحسن عہدے سے فارغ، فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات

Published on November 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

لاہور: (یواین پی) فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ واپس لے لیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو دے دیا گیا تھا، جنہوں نے چند روز قبل اس عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے قلمدان واپس لے لیا گیا، ان کے پاس وزارت کالونیزکا قلمدان رہےگا، پنجاب کے 2 وزرا سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے۔ مہر محمد اسلم اور زوار حسین کی وزارتیں واپس لے لی گئیں۔ مہر محمد اسلم کے پاس کوآپریٹو کا قلمدان تھا، زوار حسین کے پاس جیت خانہ کی وزارت تھی۔دوسری جانب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھ سے وزارت واپس لینے کا نہیں پتا، مجھے اس حوالے سے کوئی خبرنہیں ہے۔اُدھر تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog