سکولز بند کرنے کی اطلاعات جھوٹ ہیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

Published on November 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

 

لاہور(یواین پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر سکول بند کرنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا کے حوالے سے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی کہ سکولوں کو بند کردیا جائے۔ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کررہے ہیں،طلباء ،اساتذہ اور سٹاف کی صحت کا بھی مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔صوبہ بھر میں مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ نہیں آئی جس کی وجہ سے سکولوں کو بند کردیا جائے۔ سکولز بند کرنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایک بار کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو ماہ سے زائد عرصے بعد چار فیصد سے اوپر رہی، چوبیس گھنٹے میں 12 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog