آٹھ نومبر کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل چاند کعبہ شریف کے عین اوپر ہوگا

Published on November 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئر ماجد ابوزھرۃ کا کہنا ہے کہ بروز اتوار 8 نومبر کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل چاند کعبہ شریف کے عین اوپرہوگا۔ماہرفلکیات ابوزھرۃ نے مزید کہا کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق طلوع آفتاب سے قبل 6 بجکر 7 منٹ اور5 سیکنڈ پر چاند عین کعبہ شریف کے اوپرعمودی شکل میں ہو گا ۔ ماہر فلکیات ابوزھرۃ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ رواں برس چاند کا کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی طور پر آنے کا یہ پانچواں اور آخری موقع ہوگا۔چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی ۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کاتعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes