بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے: آرمی چیف

Published on November 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹکس سے دشمن کی کسی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لاہور کے دورے کے دوران چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباسی بھی ہمراہ تھے جبکہ کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامرعباسی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثرلاجسٹکس سےآپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوتاہے، بہترلاجسٹکس سےدشمن کی ہرمہم جوئی کامؤثرجواب دیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 3 نومبر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد کے منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے ادارہ کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes