حکیم الامت علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پرپاکستان قونصلیٹ جدہ میں تقریب

Published on November 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )حکیم الامت علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پرپاکستان قونصلیٹ جدہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت چیئرمین ‘مجلسِ اقبال’، جدہ عامر رضوی نے کی علامہ اقبال کو خراج تحسین کرنے کیئے جدہ کے شعرائ، ادیب اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد موجود دتھے قونصلیٹ میں کرونا وباء میں بتائے ہوئے اصولوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر منعقد نہ ہوسکی علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر جاری کردہ وزیراعظم اور صدر کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے مقررین نے شاعر فلسفی کی انفرادیت کی خصوصیات کو اجاگر کیا جس میں ان کے وڑن اور رہنمائی، ان کے کارناموں، بحیثیت ایک شاعر اور رہنما دونوں شامل ہیں۔شعرائ نے اس مناسبت سے علامہ اقبال کہ عظمت پر اشعار پیش کئے اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان، خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کے وڑن پر نذرانہ عقیدت پیش کیا، جو قیام پاکستان کے ساتھ ایک حقیقت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم شاعر اور فلسفی کی یوم پیدائش مناتے ہوئے ان کے فلسفہ زندگی، انفرادی ذمہ داری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بارے میں مزید گہرائی سے مطالعہ کرنا ضروری ہے۔قونصل جنرل نے سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پرخادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی اسکول کے بچوں نے اپنی تقاریر میں علامہ اقبال کی پاکستانکی سوچ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy