آرمی چیف سے بل گیٹس کا رابطہ ،کورونا وائرس اور پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال

Published on November 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چیئر مین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے ، پولیو مہم کو تب کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہو گا ۔بل گیٹس نے مقامی قائدین اور با اثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم موثر بنانے کے اقدامات کی تعریف کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes