سنہری دودھ کیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں

Published on November 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

رپورٹ۔۔۔ ڈاکٹر بی اے خرم
یورپ بالخصوص جرمن میں سنہری دودھ بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ سنہری دودھ کے فوائد سے یورپ والے اب مستفید ہو رہے ہیں جبکہ جنوبی ایشیا ئی ممالک پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش میں لوگ سنہری دودھ سے صدیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں دیہاتی علاقوں میں اب بھی سنہری دودھ سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے سنہری دودھ کے اجزاءشفا بخش قوتوں کے حامل اور مدافعتی نظام کے لئے بہت مفید ہیں سنہری دودھ کے اجزاءکیا ہیں یہ ہم بعد میں بتائیں گے پہلے ہم اس کے فواید کا زکر کریں گے یوں تو سنہری دودھ کے بہت سے فائد ہیں لیکن ہم یہاںصرف دو فوائد کا ذکر کریں گے جسمانی درد یںاور اندرونی چوٹوں میں اس کے استعمال سے بھر پور فائدہ ہوتا ہے اب آتے ہیں سنہری دودھ کے اجزا کی جانب ۔۔۔۔۔ اس فارمولے میں دودھ۔۔۔ ہلدی۔۔۔اور شہد شامل ہیں ایک پاﺅ دودھ میں ایک چائے والا چمچ ہلدی اور میٹھا کرنے کے لئے حسب ذائقہ شہد ملائیں
سنہری دودھ تیار کرنے کا طریقہ ۔۔۔۔ پہلے دودھ کو ہلکی آنچ پر گرم کریں پھر ہلدی ملائیں اچھی طرح ہلائیں نیچے اتار کر شہد ملائیں لذیذ اور صحت بخش سنہری دودھ تیار ہے دن میں ایک بار استعمال کریں
جنہوں نے ابھی تک ہمارا یو ٹیوب چینل ڈاکٹرخرم سبسکرائب نہیں کیا ان سے گزارش ہے کہ وہ ہمارا چینل سبسکرائب کریں تاکہ ان سے ہمارا رشتہ قائم رہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy