پی ایس ایل فائیو:لاہورقلندرز نےملتان سلطانزکو شکست دے کرفائنل میں رسائی حاصل کرلی

Published on November 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

کراچی: (یواین پی) لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن کھلاڑی اسے حاصل نہ کر پائے۔ سلطانز کو 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 157 رنز بنا سکی۔ قلندرز کا فائنل میں کراچی کنگز کیساتھ مقابلہ ہوگا۔ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی اس اہم میچ میں کارکردگی مایوس کن رہی۔ لیتھ کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی بیٹنگ میں ناکام رہا۔ انہوں نے صرف 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری بنائی۔دیگر بلے بازوں میں ذیشان اشرف 12، شان مسعود 27، روسو 18 اور خوشدل خان 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے وائس اور حارث رؤف نے 3، 3 جبکہ شاہین آفریدی اور اور دلبر حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے دونوں اوپنرز نے شاندار بلے بازی کی اور ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔ تمیم اقبال 30 رنز بنا سکے جبکہ فخر زمان نے 46 رنز بنائے۔ تاہم اس کے بعد آنے والے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کپتان سہیل اختر صرف پانچ جبکہ گزشتہ روز ٹیم کو فتح دلوا کر مین آف دی میچ حاصل کرنے والے محمد حفیظ نے 19 رنز بنائے۔بی آر ڈنک بھی آتے ہی چلتے بنے، انہوں نے صرف تین رنز بنائے۔ بوم بوم آفریدی نے انھیں اپنی خوبصورت گیند پر بولڈ کیا۔ تاہم آخری اوورز میں سمیت پٹیل اور ڈی وائس نے جارحانہ بلے بازی سے اپنی ٹیم کا سکور آگئے بڑھایا۔
سمیت پٹیل ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اننگز کے آخری اوور میں 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وائس آخری تک کھیلے اور آخری گیند پر چھکا مار کر ٹیم کا سکور 182 کر دیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد خان آفریدی 2 وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باؤلر رہے۔ دیگر گیند بازوں میں لیتھ، سہیل تنویر، محمد الیاس اور جنید خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس اہم میچ کو جیتنے کیلئے ملتان سلطانز کو مقررہ بیس اوورز میں 183 رنز درکار تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题