ٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی: جوبائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے کا اعلان

Published on November 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جو بائیڈن تک اقتدار کی منتقلی کے باضابطہ عمل کا آغاز کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اہم وفاقی ایجنسی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے انتخابی نتائج کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا.جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن (جی ایس اے) کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کی الیکشن میں واضح کامیابی تسلیم کر رہے ہیں جی ایس اے ایک ایسا ادارہ ہے جو دیگر وفاقی ایجنسیوں کی معاونت کرتا ہے اور ساتھ ہی باضابطہ طور پر اقتدار کی منتقلی کی ذمہ داری بھی اسی ادارے کی ہوتی ہے.اس سے قبل جو بائیڈن کو امریکی ریاست مشی گن میں بھی سرکاری طور پر فاتح قرار دیا گیا تھا جو صدر ٹرمپ کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے صدر ٹرمپ کا ٹویٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب جی ایس اے کی جانب سے جو بائیڈن کے کیمپ کو یہ خبر دے دی گئی تھی کہ اب اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے.ایڈمنسٹریٹر ایملی مرفی نے کہاہے کہ نو منتخب صدر کے استعمال کے لیے 63 لاکھ ڈالر کا ابتدائی فنڈ دستیاب ہو گا صدر ٹرمپ کی جانب سے ”حق کی لڑائی“ جاری رکھنے کا اعادہ کرنے کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اپنے ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں ایملی اور ان کی ٹیم کو ابتدائی پروٹوکولز مکمل کرنے سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں اور میں نے اپنی ٹیم سے بھی یہی کہا ہے.

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes