ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 59 کورونا مریض جاں بحق، 3 ہزار کیسز رپورٹ

Published on November 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں کورونا کے مزید 59 مریض انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 59 اموات ہوئیں۔جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 115ہے۔ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 947 ہے۔دوسری جانب این ای او سی کی جانب سے ملک بھر میں طبی عملے میں کورونا کی تشخیص سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں طبی عملے کے 10 ہزار 50 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملے کے 98 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ این ای او سی کے مطابق طبی عملے میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز بالترتیب خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں رپورٹ ہوئے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 2 ہزار 686 اور پنجاب اور سندھ میں بالترتیب 2 ہزار 638 اور 2 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے۔این ای او سی کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 6 ہزار 295 ڈاکٹرز، ایک ہزار 189 نرسیں اور 2 ہزار 566 طبی مراکز کا دیگر عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور متاثرہ افراد کی اموات کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری صوبے میں کورونا وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 45نئے کیس رپورٹ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں کورونا وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 164جبکہ نومبر کے مہینے میں اب تک 8افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog