اسلام نے خواتین کے حقوق کو مکمل تحفظ دیا ہے شمیلہ اسلم

Published on March 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

\"24-3-2014
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کے حقوق کو مکمل تحفظ دیا ہے لیکن علاقائی رسم و رواج ہماری دینی تعلیمات پر حاوی ہو چکے ہیں جس کی بدولت عورت کو پاؤ ں کی جوتی سمجھنے کی فرسودہ سوچ نے معاشرتی بگاڑ پیدا کر رکھا ہے یہ بات انہوں نے بے نظیر شہید وومن سنٹر وہاڑی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ریسورس سنٹر میں عورت کے حقوق پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے لیکن ان حقوق کے حوالہ سے عوام میں آگہی دیناہم سب کی ذمہ داری ہے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ وویمن سنٹر وہاڑی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرر ہا ہے ۔ ایم پی اے مسز فرح منظور خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ میں خواتین کے مقام کو بلند کر نے اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے جو اقدامات کئے ہیں ان سے عورت کو تحفظ کا احساس ہوا ہے وزیر اعلی پنجاب نے خواتین کے تعلیمی اداروں کو بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنا کر ان میں ہرممکن سہولت فراہم کی ہے سرکاری اداروں میں خواتین کے لیے ڈے کےئر سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں کام کے اوقات میں ان کے کم عمربچوں کی دیکھ بھال کا انتظام ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سوشل ویلفےئر،رائے اختر اظہر، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، مینجر وویمن سنٹرمنزہ کوثر، چےئرپرسن وویمن سنٹرشہناز ستار، رانی برکت ایڈووکیٹ ، مسز فہمیدہ لطیف، لیاقت گجرایڈووکیٹ اور سماجی کارکن نوشین ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں اور مختلف شعبوں میں خواتین بہترین کارکردگی اک مظاہرہ کر رہی ہیں اور اب موجودہ حکومت کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے ہ خواتین کے بغیر ترقی ناممکن ہے اس لیے حکومت نےْ خواتین کے حقوق کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے اور انہیں جائداد میں حصہ دلانے ، کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کرنیوالوں کے محاسبہ ، گھریلو تشدد کی روک تھام جیسے اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر شہید وویمن سنٹر خواتین کے لیے ایک ڈھال کاکام کررہا ہے آخر میں وویمن سنٹر کی جانب سے ڈی او سوشل ویلفےئررائے اختر اظہر کو شیلڈ دی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes