ٹیم سلطان اور ٹیم واریر کے مابین 10 اوور کرکٹ ٹورنامنٹ

Published on December 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب کے شہر جدہ میں میمن یوتھ ڈویلپمنٹ فورم (ایم وائی ڈی ایف) کرونا کی وبا سے آزاد ہوجانے اور میمن برادری کے نوجوانوں کو جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں میں بھی شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جدہ کے کنگ ڈم اسپورٹس کمپلیکس میں میمن برادری کی دو ٹیموں ، ٹیم سلطان اور ٹیم واریر کے مابین 10 اوور کرکٹ ٹورنامنٹ کی کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹیم سلطان نے مقررہ 10 اوورز میں 113 رنز بنائے ، ٹیم سلطان کے محمد عمیر اور عمران امین نے بہت عمدہ بیٹنگ کی۔ ہدف کے تعاقب میں ، ٹیم واریر کے کپتان طلحہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین مصطفی ٹالو نے عمدہ بلے بازی کا جوہر دکھایا اور بلند و بالا چھکے لگا کر شائقین کا دل بہلایا۔عرفان بخشی نے اپنے بلے سے میچ آخری اوور تک لے لیا لیکن ٹیم کے کپتان سلطان صادق لہرا نے آخری اوور کی آخری گیند پر پلیئر آف واریر کا شاندار کیچ پکڑا اور میچ جیت کر ٹرافی جیت لی۔ ٹورنامنٹ میں میمن برادری کی خواتین و کے علاوہ کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی 30 سال سے جدہ کرکٹ سے وابستہ معروف میمن شخصیت عبد الرحمن مرچنٹ تھے۔ انہوں نے میمن نوجوانوں کے لئے کرکٹ کے حوالے سے ایم وائی ڈی ایف کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور میمن کرکٹ ٹیم کی ترقی کامیابی کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ عبدالرحمن مرچنٹ نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹیم ایم وائی ڈی ایف نے ٹرافی پیش کی۔ انتظامیہ کی طرف سے کورونا وبا کی وجہ سے ، احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محدود مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی ۔ ایم وائی ڈی ایف کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں عبدالکریم یٰسین ، یونس حبیب ، عبدالقادر تیلی ، اسماعیل منڈا ، خالد تنومہ اور سجاد ریگو نے تعاون کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes