ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سلمان علی آغا پرمیچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد

Published on December 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کیلئے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پرسدرن پنجاب کے بیٹسمین سلمان علی آغا پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب کے بیٹسمین سلمان علی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ واقعہ میچ کے آخری روز اس وقت پیش آیا جب سلمان علی آغا نے امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ دئیے جانے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ہاتھ ہیلمٹ پر رکھا۔پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل آفریدی نے سلمان علی آغا کو چارج کیا۔سلمان علی آغانے اپنی غلطی کو تسلیم کیا لہٰذا میچ ریفری علی نقوی نے اٴْ ن پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题