ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی قومی ووٹر دن” منایا گی

Published on December 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

ٹھٹہ، (رپورٹ حمید چنڈ / یواین پی): ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی ڈویزنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے ووٹ کے حق، اہمیت اور اندراج کے متعلق عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے متعلق “قومی ووٹر دن” منایا گیا۔ اس سلسلے میں آج ڈویزنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کے دفتر کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں محمکہ تعلیم، و دیگر مختلف محکموں کے افسران، این جی اوز، وکلاء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویزنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ علی اصغر سیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صرف ملک کے انتخابی نظام کو ہی مکمل نہیں کرواتی بلکہ سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے فورمز کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ووٹ کے حق، اہمیت اور اس کے اندراج کے متعلق آگہی فراہم کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم کا الیکشن کے عمل میں بہت ہی کلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے آگہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نیشنل ووٹر ڈے منانے کا یہی مقصد ہے کہ عوام کو ان کے ووٹ کا قدر و قیمت کا احساس دلاتے ہوئے انتخابی عمل کا حصہ بننے کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کا اندراج ہو سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرا مہیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سجاول خالد حسین نے بتایا کہ شہری 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ کے اندراج کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اگر ووٹ داخل نہیں ہے تو فارم حاصل کرکے اپنا ووٹ داخل کروا سکتے ہیں اور ووٹ کے اندراج کا عمل پورا سال جاری رہتا ہے۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اس تقریب سے حاصل ہونے والی معلومات کو آگے مزید لوگوں تک بھی پہنچائیں تاکہ اس دن کو منانے کا اصل مقصد حاصل کیا جا سکے۔ اس موقع پر سینیئر صحافی محبوب بروہی، نامور ادیب و قلمکار قمر شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران محمد صدیق پلیجو اور نظام الدین کھڈائی، این آر ایس پی کے نمائندہ میر محمد بلوچ، ایوکیٹ رفیق عرسانی اور اعزاز شاہ و ديگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے اندراج اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے یہاں کے منتخب نمائندوں سمیت ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ مثبت پروگرام ہے جس سے عوام کو ووٹ کی اہمیت، طاقت اور اندراج کے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اپنے ووٹ کا سو فیصد اندراج کروائیں کیونکہ ووٹ کے ذریعے ہی ہم اپنے صحیح لیڈر اور رہنماء منتخب کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں سندھ کے مشہور و معروف مزاحیہ فنکار جاوید کاکانی نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرکے شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ خوب داد حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme