لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید

Published on December 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان کی اطلاعات ۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی ہے ۔ بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پرکھوئی رٹہ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےدوجوان لانس نائیک طارق اورسپاہی زروف شہید ہوئے ہیں ۔ پاک فوج نےبھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا ہے ،جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایاگیا ہے ۔ پاک فوج نےفائرنگ کرنےوالی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا ۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی اطلاعات ملنے پر پاکستان میں فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔
اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بھارت ایک مرتبہ پھر خطے میں امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا جس مقصد کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کے تحتبھارت پلوامہ طرز پر ایل او سی ، ورکنگ باونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جبکہ اب ایل او سی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ ان اطلاعات کو تقویت پہنچا رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy