پاکستانیوں نے 2020 میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ رپورٹ جاری

Published on December 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستانیوں نے رواں برس گوگل پر سب سے زیادہ کورونا وائرس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق سرچ انجن ’’گوگل‘‘ نے پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کردی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے گوگل کی جانب سے جاری سالانہ نتائج میں سال 2020ء کے دوران ،پاکستان میں گوگل پر تلاش کیے جانے والے موضوعات متفرق تھے۔البتہ گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی کرکٹ اور کھیلوں کے متعلق موضوعات زیادہ تلاش کیے گئے ۔ سنہ 2020ء میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ کے حوالے سے معلومات جاننے کی کوشش کی اور پاکستان بمقابلہ زمبابوے اور انگلینڈ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔جبکہ کورونا وبا کے باعث لفظ ’’ کورونا‘‘ ٹاپ پر رہا، پاکستانیوں نے کورونا وبا، اس سے بچاؤ کے طریقے اور ایس او پیز کے متعلق تلاش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes